20 اکتوبر، 2022، 4:43 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84918673
T T
0 Persons

لیبلز

یوکرین میں فوج کے زیر استعمال ڈرون روس میں بنائے گئے ہیں: ماسکو

تہران، ارنا- اقوام متحدہ میں روسی مستقل نمائندے کے نائب نے روس اور یوکرین کی جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کے بارے میں بار بار دعووں کے جواب میں کہا ہے کہ یوکرین میں فوج کے زیر استعمال ڈرون روس میں تیار کیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں روسی روسی سفارت خانے کے ٹویٹر پیج کے حوالے سے ڈیمیٹری پولیانسکی نے جمعرات کہا کہ جیسا کہ ایرانی حکام نے کہا کہ ایران نے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کے لیے ہتھیاروں کی کوئی منتقلی نہیں کی ہے۔

پولیانسکی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہم نے مغربی وفود کی طرف سے سلامتی کونسل میں غلط معلومات کی مہم کا ایک اور دور دیکھا۔"اور آج مغرب بے شرمی سے ایران پر دباؤ ڈالنے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کے بے بنیاد الزامات لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے کوئی ڈرون فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

 پولیانسکی نے کہا کہ مغرب کو ڈرون کی صنعت میں روس کی تکنیکی صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے4 سالوں سے امریکہ کی جانب سے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جیسا کہ میں نے کہا ڈرون کے حوالے سے صورتحال کا قرارداد 2231 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن مضحکہ خیز اور منافقانہ بات یہ ہے کہ وہ ملک جو خود اس قرارداد کی صریح خلاف ورزی کر رہا ہے ایران  ایران اور روس کے خلاف الزامات لگا رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .